سال 2025 کا آخری سپر مون، جسے دسمبر کا ’’کولڈ مون‘‘ بھی کہا جاتا ہے، آج رات پاکستان میں صاف نظر آئے گا۔ اسپارکو کے مطابق یہ رواں سال کا تیسرا لگاتار سپر مون ہے اور 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے اپنی زیادہ سے زیادہ 99.8 فیصد روشن حالت میں ہوگا۔
پاکستان میں یہ سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشنی کے ساتھ طلوع ہوگا۔ اس دوران چاند زمین کے تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار کلومیٹر قریب ہوگا، جس کے باعث وہ عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ماہرین کے مطابق سپر مون سال میں عام طور پر تین سے چار بار دیکھے جاتے ہیں۔

