تازہ تحقیق کے مطابق روزانہ ناشتے میں 100 فیصد خالص اورنج جوس پینے سے دل کی صحت بہتر اور زندگی طویل ہوسکتی ہے۔
محققین نے 2 ماہ تک 20 بالغوں پر مطالعہ کیا اور دیکھا کہ اورنج جوس مدافعتی خلیوں کے جینز میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے، جو خون کی نالیوں، میٹابولزم اور سوزش کے عوامل پر اچھا اثر ڈالتی ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ اضافی چینی والا جوس نقصان دہ ہے، جبکہ خالص جوس دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

