ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

نیپال کے نئے 100 روپے کے نوٹ میں نیا نقشہ شامل، بھارت نے سخت ردِعمل دیا

نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا ہے، جس میں ملک کا تازہ ترمیم شدہ نقشہ شامل کیا گیا ہے۔ اس نقشے میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے بھی دکھائے گئے ہیں، جس کے بعد بھارت نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے نوٹ پر سابق گورنر مہاپرساد ادھیکاری کے دستخط موجود ہیں جبکہ تاریخ 2081 BS درج ہے، جو سال 2024 کے مطابق ہے۔ یہ ڈیزائن گزشتہ برس سابق وزیرِاعظم پشپا کمال ڈھال کی منظوری سے پاس ہوا تھا۔

نیپال نے 2020 میں بھی انہی علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتے ہوئے نیا نقشہ جاری کیا تھا، جس کی پارلیمنٹ نے توثیق کی تھی۔

بھارت نے اس اقدام کو یکطرفہ اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں پر نیپال کا دعویٰ مصنوعی توسیع کے مترادف ہے۔