ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

انکم ٹیکس کیسز: وفاقی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس سے متعلق معاملات میں نجی بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلہ دو رکنی بینچ نے سنایا، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کر رہے تھے۔
سماعت کے دوران نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کا آئینی بینچ اس مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں رکھتا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آئینی اور ریگولر مقدمات کے لیے نظام واضح ہے، اور اگر بینچ دائرہ اختیار سے باہر فیصلہ دے تو وہ قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔