پی ایس ایل فرنچائزز کی نئی ویلیوایشن رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے، جس کی فیس 67 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو پہلے 25.68 کروڑ تھی۔ کراچی کنگز کی ویلیو 64 کروڑ، زلمی میں 79 فیصد اضافہ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فیس 48 کروڑ تک پہنچ گئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ویلیو میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔ فرنچائزز کی قیمتوں میں مجموعی طور پر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

