ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکس ختم کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سرگرم امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غداری اور دھوکے کے ذریعے ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل، جو خطے میں امریکا کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، حالیہ ناکامیوں کے بعد ایران کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف تھا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق متعدد صوبوں میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور نیٹ ورک کے تمام فعال سیلز کو غیر مؤثر بنا دیا گیا ہے۔