پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے حالات کے مطابق مؤثر بولنگ کی، جبکہ پاکستانی بیٹرز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی توجہ صرف آؤٹ ہونے پر نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی بہتر بنانے پر ہے، اور پچھلی سیریز کے مقابلے میں اس بار زیادہ رنز بن رہے ہیں۔
صائم ایوب: اوس کے باعث پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

