اگر آپ بالوں میں تیل لگانا چاہتے ہیں لیکن چکناہٹ یا بھاری پن سے گھبراتے ہیں تو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ کچھ قدرتی تیل ایسے ہیں جو ہلکے ہوتے ہیں اور بالوں کو نرم، چمکدار اور مضبوط بناتے ہیں۔
آرگن آئل وٹامن ای سے بھرپور ہے جو بالوں کو غذائیت دیتا ہے۔ جوجوبا آئل جلدی جذب ہو کر خشکی اور ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔ انگور کے بیج کا تیل بالوں کی قدرتی نمی برقرار رکھتا ہے، جبکہ بادام کا تیل بالوں کو جڑوں سے مضبوط کرکے دو منہ والے بالوں کو کم کرتا ہے۔
یہ تمام تیل بغیر چپچپاہٹ کے آپ کے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بناتے ہیں۔
یہ ہلکے تیل بالوں کو بنائیں مضبوط اور چمکدار، بغیر کسی چکناہٹ کے

