ماہرین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی سطح پر بیکٹیریا، کیمیکل اور گردوغبار موجود ہوتے ہیں۔
ای کولی اور سالمونیلا جیسے جراثیم آلودہ پانی یا مٹی سے لگ سکتے ہیں جبکہ کھیتوں میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات بھی ان پر باقی رہ جاتی ہیں۔
ان خطرات سے بچنے کے لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے بہتے پانی کے نیچے 15 سے 20 سیکنڈ تک رگڑ کر دھویا جائے، خراب حصے الگ کیے جائیں اور صاف بورڈ پر کاٹا جائے۔
یہ سادہ عادت معدے کی بیماریوں اور جراثیمی انفیکشن سے مؤثر تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

