اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹروں نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے اپنا الگ اجلاس منعقد کیا۔ اس دوران سینیٹر عون عباس نے صدارت کی جبکہ ارکان زمین پر بیٹھ کر کارروائی میں شریک ہوئے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے اجلاس میں قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ بعدازاں عون عباس نے اجلاس جمعے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
