بنوں کے گاؤں خوجڑی سے تعلق رکھنے والے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں لانچ ڈوبنے سے حادثے کا شکار ہوگئے۔ ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا، جبکہ 22 تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو گوادر سے مچھلی پکڑنے عمان گئے تھے۔ حادثہ لانچ کے کمپریسر میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کے مطابق، قریبی بحری جہاز نے ایک شخص کو بچایا، لیکن باقی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں۔ ماہی گیروں کے اہلخانہ نے پاکستانی اور عمانی حکام سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مدد مانگی ہے۔
