جلال پور شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا۔ حکام کے مطابق عارضی بند پر پانی کا دباؤ قابو میں نہ آنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ متاثرہ علاقے میں کشتی حادثے سے 19 افراد لاپتہ ہوئے جن میں سے 18 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
بہاولنگر میں دریائے ستلج کے قریب 12 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ادھر دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
سیلاب کا خطرہ، جلال پور کو بچانے کیلئے اوچ شریف روڈ پر شگاف

