سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل صرف اسی صورت اپنے حملے روک سکتا ہے جب امریکا اس پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے کو علاقے کی صورتحال کا بخوبی علم ہے، اس کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کئی ریاستوں کو نشانہ بنا چکا ہے مگر عالمی برادری اور او آئی سی محض مذمتی بیانات تک محدود ہیں جبکہ سلامتی کونسل بھی مفلوج ہو چکی ہے۔ لودھی کے مطابق اسرائیل اور اس کی حکومت کی توجہ امن یا جنگ بندی پر نہیں بلکہ مسلسل جارحیت پر ہے۔

