مظفرگڑھ میں دریائے چناب کی طغیانی کے باعث سیکڑوں دیہات زیرِ آب آگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
رنگپور، دوآبہ، سنکی اور خانگڑھ سمیت مختلف علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جبکہ وہیلانوالی، بنڈہ اسحاق اور عظمت پور سے بھی لوگوں کو نکالا گیا ہے۔
ضلع بھر میں ریسکیو کی 32 اور پولیس کی 8 کشتیاں کام کر رہی ہیں، اس کے علاوہ آرمی، وائلڈ لائف اور پرائیویٹ کشتیاں بھی متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مددگار ہیں۔

