سعودی حکومت نے مسجد قبا کی تاریخ میں سب سے بڑی توسیع کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے بعد یہاں 66 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔
یہ منصوبہ مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت مسجد کا رقبہ 50 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہو جائے گا تاکہ زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
توسیعی منصوبہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد حرمین شریفین اور دیگر اسلامی مقامات کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کے تاریخی تشخص کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔
