ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب ہے اور امکان ہے کہ وہ 4 ستمبر کو وینیزویلا کے خلاف ورلڈکپ کوالیفائر میں اپنا آخری ہوم میچ کھیلیں گے۔
مینجر لیونل اسكالونی نے عندیہ دیا کہ میسی مستقبل کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے، تاہم باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میسی نے اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کیا ہے اور اب انہیں مکمل حق ہے کہ کب ریٹائرمنٹ لینی ہے۔
میسی نے بھی حالیہ بیان میں کہا کہ یہ میچ ان کے لیے بہت خاص ہوگا، کیونکہ ممکنہ طور پر یہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کا آخری ہوم کوالیفائر ہو سکتا ہے۔

