ذات صلة

جمع

فخر زمان نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کر لیے

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے میچ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی سنچری مکمل کرلی۔

فخر نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان اور محمد رضوان کے بعد 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔