وزارتِ آبی وسائل کے مطابق، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر وزارت کو اطلاع دی ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
وزارت کے حکام نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر کے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

