محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ گلشن حدید میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں بارش کی مقدار یوں رہی: ناظم آباد 149، نارتھ کراچی 148، سعدی ٹاؤن 146، یونیورسٹی روڈ 145، کورنگی 138، ڈی ایچ اے فیز 7 میں 138، شارع فیصل 133، گلشن معمار 102، پی اے ایف بیس مسرور 101، اورنگی ٹاؤن 81، اور بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر۔ جناح ٹرمینل پر 156 اور پرانا ایئرپورٹ پر 163 ملی میٹر بارش ہوئی۔

