کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 146,680 پوائنٹس تک پہنچا، مگر 147 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 147,534 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 146,529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

