برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بچوں کے چہرے کے نمایاں اور پُرکشش نقوش زیادہ تر والد سے وراثت میں ملتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جبڑے، گال کی ہڈیاں اور ناک کی ساخت میں والد کے جینز کا کردار نمایاں ہوتا ہے، جبکہ والدہ سے آنکھوں کی شکل اور بالوں جیسی خصوصیات منتقل ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں والدین کا اثر موجود ہوتا ہے، لیکن چہرے کی ساخت میں والد کی خصوصیات زیادہ غالب رہتی ہیں۔

