امریکی ماہرین نے ویکسین دینے کا ایک نیا اور بے درد طریقہ متعارف کرایا ہے، جس میں سوئی کے بجائے دانتوں کا فلاس استعمال ہوتا ہے۔ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں ویکسین فلاس پر لگا کر دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان لگائی گئی، جو چوہوں کے جسم میں مؤثر ثابت ہوئی۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ روایتی انجیکشن یا قطرے پلانے سے زیادہ کارآمد ہو سکتا ہے، تاہم انسانوں پر ابھی اس کا تجربہ باقی ہے۔

