پی سی بی نے ڈارون میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کر دی ہیں۔ کریمنل کیس میں معطلی کے باعث حیدر علی کی جگہ محمد فائق جبکہ سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ شاہینز، عرفان خان نیازی کی قیادت میں 14 سے 24 اگست تک آسٹریلیا میں سیریز کھیلیں گے۔

