پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں عدم شرکت کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ ہاکی انڈیا سے رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر پاکستان کے انکار کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں شرکت کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم صرف ایشین ہاکی فیڈریشن سے رابطے میں ہیں، بنگلا دیش کو دعوت دیے جانے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

