سلووینیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی خرید و فروخت اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرے گا۔ یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے مؤثر اقدام نہ اٹھانے کے باعث کیا گیا ہے۔
سلووینیا، جو پہلے ہی آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کی طرح فلسطین کو ریاست تسلیم کر چکا ہے، یورپ کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی لگائے گا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر یہ اقدام ضروری ہے۔
