ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار فتح کے بعد شعیب ملک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ 43 سالہ کرکٹر نے کہا کہ وہ فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت کے باعث اب بھی کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں، کھیلتا رہوں گا”۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

