پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں فٹنس کو اولین ترجیح دیتے ہوئے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ سیزن 2025-26 سے قبل 400 ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اگست میں لیے جائیں گے۔ پہلی بار ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے ٹیسٹ بھی پی سی بی خود لے گا۔ ایج گروپ اور پاتھ وے کرکٹ کے لیے بھی یہی پالیسی لاگو ہوگی، اور ہر کھلاڑی کو پہلی یا دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

