بھارتی شہر کلیان میں ایک نوجوان نے کپڑوں کی دکان میں اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب دکان دار نے 32 ہزار روپے مالیت کا لہنگا واپس لینے سے انکار کیا۔ نوجوان نے غصے میں آ کر کپڑوں کو چاقو سے کاٹا اور عملے کو دھمکیاں بھی دیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

