ایک عالمی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے والے ملازمین نہ صرف ذہنی طور پر پرسکون ہوتے ہیں بلکہ ان کی کارکردگی اور ادارے سے وفاداری بھی بڑھ جاتی ہے۔
مطالعے کے دوران مختلف ممالک کی 141 کمپنیوں میں 2900 ملازمین پر تجربہ کیا گیا، جنہوں نے چھ ماہ تک ہفتے میں چار دن کام کیا۔ نتائج سے پتا چلا کہ ان میں ذہنی دباؤ کم، اطمینان زیادہ اور جسمانی و ذہنی صحت بہتر رہی۔
