بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا اسکواڈ برقرار رکھا ہے، جو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف 2-1 سے کامیاب رہا تھا۔
سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ڈھاکا میں ہوگا، جہاں تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شمیم حسین، توحید ہردوئے، مہدی حسن اور دیگر کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

