تفتیشی حکام کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے قبل واش روم میں کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں۔ ان کا جسم بیڈروم سے ملحقہ کمرے میں پایا گیا جبکہ فلیٹ کی بالکونی کا دروازہ کھلا تھا اور مرکزی دروازہ اندر سے ڈبل لاک تھا۔
حکام نے بتایا کہ فلیٹ سے مئی 2024 تک کے یوٹیلیٹی بلز اور کرایے کی رسیدیں ملیں۔ ان کی موت ممکنہ طور پر 7 اکتوبر کو ہوئی، جبکہ لاش 8 جولائی کو عدالتی کارروائی کے دوران فلیٹ کا دروازہ توڑنے پر ملی۔ وجہ موت کا تعین میڈیکل رپورٹ اور کیمیکل تجزیے سے کیا جائے گا۔

