ذات صلة

جمع

اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، انڈیکس 826 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی نے جگہ لے لی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 826 پوائنٹس کم ہوکر 132,576 پر بند ہوا، جس سے 133 ہزار کی سطح ختم ہو گئی۔

آج 16 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت تقریباً 14.59 ارب روپے رہی۔ گزشتہ روز مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی تھی۔