ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

پاکستانی فٹبال ٹیم کو عالمی ایونٹ میں شرکت کا موقع، پہلا میچ ستمبر میں متوقع

پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں قومی ٹیم کو فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان ڈویژن ون کی مضبوط ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گا۔ قومی ٹیم کو بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسے حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ پاکستانی فٹبال کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پیش رفت کو ملکی فٹبال کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔