ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

یورپی ممالک نے امریکا۔ایران مفاہمتی پیش رفت کی حمایت کر دی

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

چاروں یورپی ممالک نے مشترکہ بیان میں زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ پابندیوں میں کسی بھی ممکنہ نرمی کو قابلِ تصدیق اقدامات سے مشروط ہونا چاہیے۔

بیان میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی فوری اور بلا رکاوٹ بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ یورپی ممالک نے اس موقع پر لبنان کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے امکانات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔