ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

امریکا۔ایران پیش رفت پر صدر زرداری کا اظہارِ اطمینان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان مستقل معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور علاقائی کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون اور بات چیت کو فروغ دینا عالمی امن اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور دعا ہے کہ یہ کوششیں خطے سمیت پوری دنیا میں مثبت نتائج لائیں۔