اداکار و ماڈل حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل کو یادداشت سے متعلق بعض مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی روزمرہ زندگی اور گھریلو معاملات کبھی کبھار متاثر ہوتے ہیں۔
حسن احمد کے مطابق سنیتا مارشل خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ بعض اوقات انہیں باتیں یاد رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، جس سے بچوں کی سرگرمیوں اور گھریلو منصوبہ بندی میں معمولی الجھن پیدا ہو جاتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ اگرچہ اس صورتحال سے کبھی کبھار غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں، تاہم دونوں اب اس مسئلے کو سمجھ کر بہتر انداز میں معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
