ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

سارہ چوہدری نے شادی ٹوٹنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق پاکستانی اداکارہ سارہ چوہدری نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کے باوجود اپنی ازدواجی زندگی کے ناکام ہونے کی وجہ پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ شوبز کو خیرباد کہنے کے باوجود ان کی شادی برقرار کیوں نہ رہ سکی، تاہم ان کے مطابق ہر انسان کی زندگی میں حالات اور فیصلے تقدیر کے تحت ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو بچانے کی پوری کوشش کی، مگر جب دونوں فریقین کو احساس ہوا کہ مزید ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا تو باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی گئی۔

سارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی کے تجربات سے یہ سمجھ آئی ہے کہ انسان کو ماضی پر پچھتاوا نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ زندگی میں پیش آنے والے تمام حالات اللہ کی مرضی اور تقدیر کا حصہ ہوتے ہیں۔