ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر فلیٹ میں مردہ پائی گئیں، قتل کا مقدمہ درج

بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر دیبوسمیتا پال اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق پروفیسر اکیلی رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے شوہر بنگلورو میں مقیم ہیں۔ واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ان کی بہن بار بار رابطے میں ناکامی کے بعد فلیٹ پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں خاتون کے سر پر گہرے زخم اور کلائیوں پر نشانات پائے گئے ہیں، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے نقدی اور قیمتی اشیاء محفوظ ملی ہیں، اس لیے ابتدائی طور پر واردات کا مقصد ڈکیتی معلوم نہیں ہوتا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔