ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

العرمہ سیزن میں ریکارڈ شرکت، 8 لاکھ سے زائد سیاح شریک

امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے العرمہ سیزن کے پانچویں ایڈیشن کے اختتام کا اعلان کیا ہے، جس میں چھ ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اتھارٹی کے مطابق اس ایونٹ میں اندرون و بیرون ملک سے سیاحوں نے مختلف ایکو ٹورازم سرگرمیوں جیسے ہائیکنگ، کیمپنگ، سائیکلنگ اور وائلڈ لائف ایکسپلوریشن میں حصہ لیا۔ اس سیزن کے دوران متعدد ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوئے جبکہ مجموعی طور پر پائیدار سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ ملا۔

حکام کے مطابق العرمہ سیزن کا مقصد سعودی عرب کے قدرتی مناظر، جنگلی حیات اور ثقافتی ورثے کو سیاحوں سے جوڑنا ہے، جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔