ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

دعا لیپا اور کالم ٹرنر رشتہ ازدواج میں منسلک

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا اور برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوڑے نے 31 مئی کو لندن کے اولڈ میری لیبون ٹاؤن ہال میں ایک نجی تقریب کے دوران نکاح کیا، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک تھے۔

تقریب میں دعا لیپا سفید لباس میں جبکہ کالم ٹرنر نیوی بلیو سوٹ میں نظر آئے۔ شادی کے بعد دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز 2024ء میں ہوا تھا، جس کے بعد ان کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں، اور اب شادی نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔