ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

میڈوکس جولی نے والد بریڈ پٹ کا نام ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بڑے بیٹے میڈوکس نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پٹ‘ ہٹانے کے لیے قانونی درخواست دائر کر دی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 24 سالہ میڈوکس شیوان جولی پٹ اب اپنا نام تبدیل کر کے صرف ’میڈوکس شیوان جولی‘ رکھنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میڈوکس پہلے ہی پیشہ ورانہ کاموں میں ’پٹ‘ نام کا استعمال ترک کر چکے ہیں، جبکہ خاندان کے دیگر بچوں نے بھی مختلف مواقع پر اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔ یہ معاملہ جولی اور پٹ کے درمیان جاری خاندانی تنازعات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔