ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

شہید شہری لیاقت کی بہادری پر وزیرِ اعظم کا خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہاٹ کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے بہادر شہری لیاقت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مطابق لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں لیاقت نے بھی شہادت پائی، تاہم ان کی بہادری نے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہید لیاقت نے غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی مثال قائم کی، جبکہ ایسے بہادر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہید لیاقت کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔