ذات صلة

جمع

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

یہ سیریز کئی سال بعد آسٹریلیا کا پاکستان میں مکمل ون ڈے دورہ ہوگی، اس سے قبل دونوں ٹیمیں مختصر فارمیٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں۔