وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن واحد منصوبہ ہے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کام تسلی بخش نہ ہونے پر حکومت نے کنٹریکٹ ختم کر دیا اور اب 48 گھنٹوں میں دوبارہ کام شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق حکومت منصوبہ جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، جبکہ شاہراہِ بھٹو کی پیش رفت بہتر ہے اور اسے آئندہ ماہ عوام کیلئے کھولنے کا امکان ہے۔
ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار، جلد بحالی کی کوششیں جاری
