پاکستان کی قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور سرجری کے بعد صحت یاب نہ ہو سکیں۔
فیڈریشن کے عہدیداروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
