روس یوکرین جنگ سے متعلق نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وسطی ایشیائی مہاجرین کو دباؤ کے تحت جنگ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں مقیم تاجکستان، ازبکستان اور کرغزستان کے شہریوں کو معمولی الزامات پر گرفتار کر کے فوج میں بھرتی ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
ایک متاثرہ شخص کے مطابق اسے قید کے دوران دھمکیاں اور مالی ترغیبات دے کر جنگ میں شامل کیا گیا، جبکہ محاذ پر ناقص تربیت اور سہولیات کا سامنا کرنا پڑا۔
انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ 2023 سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی افراد کو محاذ پر بھیجا جا چکا ہے، جہاں ان کی اوسط زندگی بہت کم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد اب اپنے ممالک واپسی سے خوفزدہ ہیں، جبکہ وسطی ایشیائی حکومتوں کی جانب سے اس معاملے پر واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔
