ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

ایل سلواڈور میں کم عمر ملزمان کیلئے سخت قانون متعارف

ایل سلواڈور میں حکومت نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو سنگین جرائم پر عمر قید کی سزا دی جا سکے گی، اور یہ قانون 26 اپریل سے نافذ ہوگا۔

یہ اقدام صدر نایب بوکیلے کی جرائم کے خلاف سخت پالیسیوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قتل، دہشت گردی اور زیادتی جیسے مقدمات میں کم عمر افراد کو بھی بالغ مجرموں کی طرح سزا دی جائے گی۔

ملک میں مارچ 2022 سے ہنگامی حالت نافذ ہے، جس کے دوران ہزاروں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ تاہم اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں نے اس قانون پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے بچوں کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے، جبکہ حکومت ان اقدامات کو امن کے قیام کیلئے ضروری قرار دیتی ہے۔