آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو سراہتے ہوئے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد سے معیشت میں استحکام آیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط پالیسیوں اور مستقل ساختی اصلاحات کے ذریعے معاشی ترقی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے اور عوامی فلاح میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
