امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال دوبارہ خراب ہوئی تو ایران پر مزید حملے کیے جا سکتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہونے تک امریکی بحری اور فضائی افواج خطے میں موجود رہیں گی، اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق مستقبل میں کیے جانے والے حملے پہلے سے زیادہ شدید ہو سکتے ہیں، جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ایران معاہدے سے الگ ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
