پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی میں صدر آصف علی زرداری نے بھی پسِ پردہ اہم کردار ادا کیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے نازک مرحلے پر ثالثی کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے، اور پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
شیری رحمٰن کے مطابق اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوتے، جبکہ جنگ بندی تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔
